ابنا: یہ وہ نعرے ہیں جو مصر میں صدر مبارک کے خلاف لگائے جارہے ہیں مبارک کی جانب سے کابینہ کی برطرفی کو بھی عوام نے کافی نہ سمجھا اور اور نعروں میں مزید شدت لاتے ہوئے کہنے لگے ارحل انت بنفسک من ھنا یعنی خود تم یہاں سے چلے جاﺅ سعودی عرب چلے جاﺅ یا پھر قبر میں جانے کے لئے تیار رہو دوسری جانب مظاہرین نے مصر کے تمام بڑے شہروں کے اہم مقامات پر قبضہ جمالیا ہے اور کم از کم ایک سے ڈیڑھ لاکھ افراد نے التحریر نامی چوک میں اجتماع کیا ہوا ہے ،مصری فوج اگرچہ میدان میں آگئی ہے کرفیوپورے ملک میں لگایا گیا ہے لیکن عوام فوج سے لڑنے کے بجائے فوج کو پھول پیش کر رہے ہیں حکومت نے تمام زرائع ابلاغ موبائل فون نیٹ ورک ،انٹرنیٹ سب کو جام کردیا ہے لیکن جیسا کہ خود مصری عوام کا نعرہ ہے کہ جمعہ کا دن قھر و غضب کے آغاز کا دن ہے تو عوام غصہ کسی طور کم ہونے کو نہیں آرہا ہے اگرچہ ابھی تک تیس کے قریب افراد ان مظاہروں میں اپنی جان گنواچکے ہیں تیونس کے بعد اب مصر اور پھر شاید الجزائر اور اردن پھر۔۔۔۔ لگتا ہے کہ امریکی مشرق وسطیٰ کا حمل حزب اللہ کی جانب سے گرائے جانے کے بعد اب یہ اسلامی مشرق وسطیٰ کا بچہ ہے جو اب جوان ہوتا جارہا ہے
..........
/ 110
